اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیردفاع ہلوسی آکار نے ملاقات کی، جس میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف اور ترکی کے وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا، ترک وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر ترکی کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مکمل حمائت کی توثیق کی۔
آرمی فیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی ، سیکورٹی تعاون ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
May 22, 2022