فیروز والہ :جوتا سازفیکٹری سمیت صنعتی اداروں میں چائلڈ لیبرکا انکشاف

May 22, 2022

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی سیکھم کے قریب جوتے تیار کرنے والی ایک فیکٹری سمیت متعدد صنعتی اداروں میں چائلڈ لیبر کا انکشاف ہوا ہے فیکٹری میں 80 سے زیادہ غریب گھرانوں کے نابالغ بچوں سے مشقت لی جاتی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ سید محمد موسیٰ علی بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوفیکٹری کا معائنہ کر کے چائلڈ لیبر ختم کرنے کی ہدایت کیکرائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ فیکٹری متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے کئی برسوں سے چل رہی ہے اور اس کی آج تک رجسٹریشن کروائی گئی ہے اور نہ ہی اس کے مالکان ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بچوں سے 12 گھنٹے واضع پابندی کے باوجود مشقت لی جاتی ہے اور اس فیکٹری میں حفاظتی اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فیکٹری کے باہر اس طرح تالے لگائے گئے ہیں جیسے اندر کوئی کام نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں