کامونکی(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنا خوش آئند ہے،اِس فیصلے سے آئندہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے اِس فیصلے سے لوٹوں کی خرید و فروخت رْک جائے گی۔ فیصلہ آنے سے پاکستان تحریک انصاف کے موقف کو تقویت ملی ہے اور فیصلے سے سیاسی جماعتوں کو بلیک میل کرنے کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ لوٹوں کا مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہوگیا ہے۔
حمزہ شہباز اکثریت کھوچکے ، عہدہ چھوڑیں اور گھر جائیں:رانا ساجد،ماجد علی
May 22, 2022