ن لیگ ہی ملکی ترقی،خوشحالی اورسلامتی کی ضامن ہے: چوہدری شہباز

May 22, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے پی پی 139 کے امیدوار چودھری شہباز چھینہ نے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاجہاںانہوں نے پارٹی کارکنوںکے علاوہ معززین علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر شہباز مغل،مولوی ادریس،رانااسلم،چودھری آفتاب احمد ، ریاست علی ، ساجد مغل، رحمت علی مغل، ملک یاسرعلی، عمران مغل،بلو شاہ ، اشفاق ورک، رمضان مغل، فریاد مغل، ڈاکٹرعباس، بابر مغل، رانا ثناء اللہ ، سروحید احمد، رشید احمد، محمداقبال ، ذوالفقارمغل ،نیامت مغل ودیگر بھی موجودتھے اس موقع پر خطا ب کرتے چودھری شہبازچھینہ نے کہاکہ پاکستان اور نواز لیگ آپس میں لازم وملزوم ہیںیہی جماعت پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسلامتی کی ضامن ہے عمران خان کی سیاست ملک کے اندر انتشار ،تشدد ،گالم گلوچ کے غیر جمہوری کلچر کو فروغ دے رہی ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں