شیخوپورہ: انتظامیہ کی لاپروائی‘ کیمیکلز سے تیار دودھ دہی کی فروخت جاری

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کارروائی نہ کیے جانے کے بعد جعلی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کے بعد کیمیکلز سے تیار شدہ دودھ اور دہی کی فروخت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور شیخوپورہ میں خطرناک کیمیکلز کے ذریعے تیار کیئے جانے والا ایسا دہی بھی سر عام فروخت ہو رہا ہے جس کو پتھر کے فرش پر ڈالیں تو چند منٹ کے بعد دہی کے نیچے پتھر کا رنگ بھی ختم ہو جاتا ہے طبی ماہرین کے مطابق یہ دہی انسانی معدہ اور گردوں کیلئے انتہائی مضر ہے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر رانا زاہد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ زہریلا دہی شہر کی جنوبی بستیوں سمیت کئی بازاروں کی دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ایسے زہریلے دودھ اور دہی کے علاوہ پانی ملا گوشت اور ہوٹلوں پر صفائی کے ایس او پیز پرعملدرآمد کے شدید فقدان پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن