فلاور کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، چوہدری سیف


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تاجر ویلفئیر گروپ ایف ٹین کے سینئر نائب صدر اور فلاور انڈسٹری  ایسو سی ایشن اسلام آباد کے صدر چوہدری سیف جنرل سیکریٹری  یونس بلوچ  اور دیگر عہدیداروں  نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شکیل منیر  ، ٹریڈرز لیڈر اجمل بلوچ چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی فلاور کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے حقوق  کا تحفظ کیا جائے ۔ لاشاری  کے دور میں  اسلام آباد کے ہر سیکٹر  میں فلاور مارکٹیں  بنائیں گی تھی اور فلاور کا کاروبار کرنے والوں کو ہی الاٹ کی جاتی  رہی ہیں ۔ 5 سال پہلے سیکٹر ایف ایٹ میں فلاور مارکیٹ بنائی  گئی لیکن اس کی الاٹمنٹ روک دی  گئی فلاور ایسوسی ایشن کی ان تھک محنت کے بعد سی ڈی اے اور ایم سی آئی  نے اس کی الاٹمنٹ کا حکم جاری کیا اور میرٹ پر اس  کی الاٹمنٹ کی  گئی لیکن  ایف ایٹ مرکز کے صدر  سردار طاہر  نے سٹے آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے  دوکانوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی نہ صرف  کوشش کی بلکہ تاجروں کو سنگین  نتائج  بھگتنے کی دھمکی بھی دی جس کی  ہم  پرزور مذمت کرتے ہیں  جو کہ فلاور انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کے ساتھ نا انصافی اور ظلم و ذیادتی  ہے ،اسلام آباد  کی تمام ٹریڈ یونیینز کا احترام کرتے ہیں  لیکن کسی بھی شخص کو اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے  کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ اس مارکیٹ پر صرف فلاور سے وابستہ تاجروں کو حق  بنتا ہے  اس سلسلے میں ہم قانونی چارہ جوئی  بھی کر رہے ہیں  اس کے علاوہ  تمام تاجر برادری اور اجمل بلوچ سے بھی اپیل کرتے ہیں  ہماری ساتھ دیں اور اپنی آواز بلند کریں  اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہماری مدد کریں ۔

ای پیپر دی نیشن