نصیر آباد( نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دن قریب آتے ہی امیدواروں نے سرگرمیاں تیز کردیں۔ جھڈیر شمالی یونین کونسل نمبر14 وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار جنرل کونسلر محمد اسلم جتک نے بھرپور عوامی رابط مہم کا آغاز کردیا ۔جتک برادری سمیت دیگر قبائلی عمائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے محمد اسلم جتک کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جنرل کونسلر کے امیدوار محمد اسلم جتک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور مجھے اہالیان وارڈ نمبر5 کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔انشاء اللہ جیت کر علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئیتمام وسائل کو بروئے کار لائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکے‘ وہ کسی کے سبز باغ اور کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دیکر فتح سے ہمکنار کرینگے۔