شہدائے چمن کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا: مولوی احمدخان

چمن (نمائندہ خصوصی) جمعیت نظریاتی چمن کے ترجمان شہید محمدحنیفیاء حنفی کا سانحہ جدائی زندگی بھر یاد رہے گا۔ جمعیت علماء وطلباء اسلام نظریاتی ضلع چمن کے زیراہتمام شہداء چمن کی پہلی برسی وختم قرآنی کے بعد ضلعی امیر مولوی احمدخان‘ عابد عبدالولی‘ سالار حاجی فیض اللہ‘ حافظ عتیق اللہ‘ حاجی عبدالمالک‘ حافظ حسین احمد‘ نصیب سائل‘ عبدالبصیرحیدری اور دیگرنے شہدائے چمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے چمن کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہدائے چمن کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے۔ شہدائے چمن نے جرأت و جواں مردی کی ایسی داستانیں پیچھے چھوڑی ہیں جن پر ملت اسلامیہ کا ہر فرد رشک کررہا ہے۔ انہوں نے کہا دشمن شہادتوں سے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، اپنے شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیں گے۔ہمارے شہید کارکنوں‘ شہید محمدحنیفیاء حنفی‘ شہید محمدابراہیم حنفی‘ شہید عبدالقاہر‘ شہید عبدالرشید‘ شہید طورجان‘ شہید محمودالحسن‘ شہید معصوم خان کی کاوشوں اور قربانی سے جلد ایک انقلاب برپا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...