واقعات: فیصل آباد3 خواتین نشانہ: پیرمحل، گجرات2 خواتین سے اجتماعی زیادتی

May 22, 2022

فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ، ڈسکہ، پیرمحل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) اوباش افراد نے تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ تیرہ سالہ لڑکے نے کوشش شور مچا کر ناکام بنا دی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سیف آباد جھنگ روڈ کی رہائشی بلقیس بی بی کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نبیل نے اس کی سترہ سالہ بیٹی کا رشتہ  سے انکار پر ملزم نے مشتعل ہوکر ہماری غیر موجودگی میں گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر میری بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، قصبہ تاندلیانوالہ محمد عبداللہ کی کزن مزمل بی بی کو اویس وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، ملت ٹاؤن کے علاقہ محلہ سخی سرور میں عارف کی بیٹی آمنہ شہزادی کو زین وغیرہ دو نے گھر سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر لے جاکر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ کشمیر پل پر واقع ایک سروس سٹیشن پر کام کرنیوالے نذیر احمد کے بیٹے تیرہ سالہ (ع) کو اسد نے ورغلاء کر زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی جو بچے نے شور مچاکر ناکام بنا دی۔ سبز پیر نالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار نے پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی کرڈالی۔ ثریا بی بی کا کہنا ہے کہ 15 سالہ بیٹی (الف) سڑک پر کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار اعجاز آیا اور بیٹی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں لے گیا۔ پولیس نے اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی گائوں گائوں چھانگا کے نواز کی جواں سالہ بیٹی اپنے گھر کا دروازہ بند کرنے لگی تو اسی دوران اوباش ملزم شمس آگیا اور آتے ہی لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ حویلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھا نہ صدر پیر محل کے گا ئوں 660/1گ ب کی رہا ئشی خاتون کو ثر بی بی زوجہ ظفر احمد نے موقف اختیار کیا ہے میری بہن (ش) چارہ لینے کی غرض سے کھیتوں کی جانب جارہی تھی کہ اوباش گینگ میں شامل افراد صدیق، امتیاز اور طارق وغیرہ نے اسے جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے اغواء کرکے زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا۔واقعہ کا علم ہوتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
زیادتیاں

مزیدخبریں