iعمران خان کی رہائش بنی گالہ پر پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن 

May 22, 2022

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش بنی گالہ پر پولیس کی جانب سے  رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پولیس کی بڑی تعداد آپریشن کے لئے پہنچی تھی جس میں سیکیورٹی اداروں کی گاڑیاں بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھیں۔پولیس نفری کے ہمراہ قیدی ویگنیں بھی موجود تھیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی نفری کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے تھے۔پولیس کی بھاری نفری دیکھ کر بنی گالہ کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے بھرپور دفاع کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔اسکے علاوہ کارکنان ڈنڈے لے کر عمران خان اور بنی گالہ کے دفاع میں پولیس کے سامنے آئے جس کے بعد پولیس کو سرچ آپریشن سے روک دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور موقع پر پہنچ گئے تھے۔ایک گھنٹے تک اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو سرچ آپریشن سے روک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے گرد کارکنان کی جانب سے خیمے لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
بنی گالہ آپریشن

مزیدخبریں