6 ملک کا وزیراعظم اور بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ فرد جرم کیلئے عدالت پیش ہوئے:فواد چودھری 

May 22, 2022

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات  فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کوجیل کے بجائے ایوان اقتدارمیں بٹھا دیاگیا ہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے مقدمے کوعام کی طرح لیا جاتاتو ضمانت خارج ہوجانی تھی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہوئے ۔ انپر16ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکائونٹس استعمال ہوئے۔دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہوسکا۔ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔
فواد چودھری

مزیدخبریں