iعمران خان کو شدید خطرہ ‘ کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے‘اسد عمر  

May 22, 2022

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، اگر کچھ ہوا تو حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘حکومت کہتی ہے کہ ایک گاڑی دیدیتے ہیں باقی سکیورٹی آپ خود کریں‘ عمران خان کو کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں‘پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی‘ دوسری طرف ایک سزا یافتہ مجرم کو حکومت سکیورٹی دے رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو فون کر کے میں نے کہا کہ جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف شیشہ لگالیں، عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی فون کیا، حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کا فون آیا تھا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق تھریٹ لیٹر بھی مل چکا ہے۔
اسدعمر

مزیدخبریں