عمران کی گرفتاری کا خدشہ، حکومت عدت بھی پوری نہیں کرسکی: شیخ رشید

May 22, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری  پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیئے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیئے ہیں جبکہ انہوں نے گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ تک عمران خان کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی ممکنہ طور پر آج 5 بجے تک لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کریگی۔ فیصلے ہوچکے نگران حکومت معیشت دان کی نگرانی میں لائی جائے۔ الیکشن کمشن نے حلقہ بندیوں پر کام شروع کردیا ہے اور ووٹنگ لسٹیں نادرا کو بھیجی ہیں یہ حلقہ بندیوں کا تین چار دن میں وقت دے دیں گے۔ ہمارا ٹارگٹ ستمبر، اکتوبر میں الیکشن ہے مراسلہ بھیج کر امریکہ نے اپنی تباہی کر لی ہے اسے کیا پتہ تھا عمران خان ہیرو بن کر نکلے گا۔ یہ مدت کی بات کرتے ہیں میں کہتا ہوں عدت کے دن بھی پورے نہیں کرنے والے آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ آصف زرداری تھوڑے بدلے ہیں پہلے الیکشن کی طرف جانے کو تیار نہیں تھے فوج نہیں چاہتی کہ خود کو گیس، پٹرول کے مسئلے میں ملوث کرے اہم فیصلے چار پانچ دن میں ہوسکتے ہیں۔ میں حالات بہتری کی طرف جانے کیلئے پرامید تھا لانگ مارچ کا انجام اللہ جانے تصادم کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔ کور کمیٹی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ اسلام آباد کی حدود کا کیس نہیں بنائیں گے ان کے ارادے اچھے نہیں انہوں نے اپنے آئی جی لگائے ہیں پی ٹی آئی کے 10 ، 12 لوگ پکڑنے تھے کہا تھا 31 مئی تک فیصلے ہوجائیں گے۔ آج کہتا ہوں 6 دن میں فیصلے ہوں گے۔ عمران خان کے نمبرز بلاک کئے مگر پرویز خٹک سے رابطہ ہے۔ عمران خان آج لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد میں گرفتاری کی جارہی ہیں اس لئے کور کمیٹی اجلاس پشاور میں رکھا گیا ہے۔
عمران

مزیدخبریں