میٹرک امتحانات، ماڈل ٹائون امتحانی مرکز کا سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی اور عملہ معطل

لاہور (سپیشل رپورٹر) میٹرک امتحان سالانہ 2022ء کے سلسلہ میں پرچہ فزکس تمام امتحانی مراکز پر کڑی نگرانی میں ہواہے۔ چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ممبر چیئرمین سکواڈ پروفیسر اویس سلیم ہمایوں سابقہ سیکرٹری بورڈ نے ماڈل ٹاؤن لاہور کے امتحانی مراکز پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر سپرنٹنڈنٹ امانت علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سخاوت علی کو امتحانی فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ انہیں واضح ہدایات کے باوجود اپنے پاس موبائل رکھنے کی بنا پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ امتحانی مرکز کے تمام نگران عملے کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر عرفان روحیلہ کو مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئیں ہے۔ امتحانی مرکز پر نیا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوران انسپکشن چیئرمین نے امیدوار عثمان رول نمبر 231608جبکہ ایک امیدوار رول نمبر 182696 سویرا قیصر کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کیس بنا دیئے گئے۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے کہا ہے کہ امتحانی نظام میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امتحانی مرکز، عملہ معطل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...