اسلام اباد(خبرنگار)قومی ادارہ صحت نے نیگلیریا سے متعلق ہدایت (Advisory) جاری کر دی ہے ۔ یہ ایڈوائزری نیگلیریاکی روک تھام کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کیلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے ایڈوائزری کے مطابق نیگلیریا ، ایک خاص قسم کے امیبا سے ہونے والی بیماری ہے۔یہ امیبا عام طور پر گرم میٹھے پانی اور مٹی (جیسے جھیلوں، تالابوں، ندیوں اور گرم چشموں ) میں رہتا ہے ۔ اس جان لیوا بیماری کا سب سے پہلا کیس آسٹریلیا میں 1965 میں سامنے آیا ۔ پاکستان میں 2008 سے اس بیماری کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ تیراکی کے دوران، غوطہ خوری اور ناک میں پانی بھرنے سے گریز کی ہدایت کر دی گئی ۔پاکستان میں اب تک اس بیماری کے 147 کیسز سامنے آچکے ہیں۔اس ایڈوائزری کے ذریعے قومی ادارہ صحت نے صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے موسم میں بڑے شہروں بالخصوص کراچی میں فوری اور طویل مدتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مشتبہ کیسز کی بروقت شناخت، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور بروقت علاج کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ایڈوائزری میں مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا گیا ہے تفریحی سرگرمیوں جیسے تیراکی کے دوران، غوطہ خوری اور ناک میں پانی بھرنے سے گریز کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوئمنگ پولز کے پانی کو مناسب طریقے سے کلورین سے صاف کیا جائے اگر بغیر کلورین والا پانی استعمال کر رہے ہیں، تو نہانے یا چہرہ دھوتے وقت پانی کو ناک میں نہ جانے دیں ممکنہ طور پر آلودہ پانی کسی بھی طرح سے ناک میں لے جانے یا ناک سے پانی نکالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہییمزید معلومات کے لئے یہ ایڈوائزری قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔
ایڈ وائزری جاری
قومی ادارہ صحت نے نیگلیریا سے متعلق ایڈ وائزری جاری کر دی
May 22, 2022