مریم نواز کیلئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا، شیری رحمان

May 22, 2022

 اسلام اباد(خبرنگار)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی ونائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے شیری رحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کیلئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیاعمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیاعمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہیکارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے جب پارٹی لیڈر ہی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہو تو کارکنان سے کوئی کیا امید کر سکتا ہے عمران خان کو اس بد تہذیبی کی سونامی کو روکنا ہوگانئی نسل کو اس طرح کی بداخلاقی اور بدزبانی سے دور رہنا چاہئے۔
 شیری رحمان

مزیدخبریں