اسپورٹس میدانوں کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھوائے گئے ہیں،ارباب لطف اللہ

میرپورخاص (بیورورپورٹ)صوبائی مشیر کھیل ارباب لطف اللہ نے کہا ہے کہ میرپورخاص کے کھیلوں کے میدانوں کی حالت زار بہتر کرنے کے لئے خصوصی فنڈز بجٹ میں رکھوائے گئے ہیں ،بہت جلد میرپورخاص کے میونسپل اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ میں پویلین کی تعمیر اور فلڈ لائٹس بھی نصب کروائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے میرپورخاص پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر نذیر پہنور ،شوکت پہنور اور فہد سلطان چانڈیو شامل تھے صدر پریس کلب نذیر پہنور نے صوبائی مشیر کو پریس کلب کے تعاون سے منعقد ہونے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی 10 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت خاص مہمان شرکت کا دعوت نامہ دیا جسے انہوں نے قبول کیا اور وہ 27 مئی جمعہ کو میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اربا ب لطف اللہ کا مزید کہناتھا کہ ماضی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کے لیے بھی محکمہ کھیل کی جانب سے خصوصی گرانٹ منظور کی گئی تھی  اوراب بھی میری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کی بہتر سہولیات دینے کے لئے گرائونڈز کی حالت زار کو بہتر کیا جائے صدر میرپورخاص پریس کلب نظیر پنہور نے ارباب لطف اللہ سے میونسپل اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈ ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ارباب لطف اللہ کی جانب سے مستقبل میں پی سی بی گراونڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے کرکٹ گراؤنڈ میں پویلین، ڈریسنگ روم اور فلڈ لائٹس لگوانے سمیت دیگر کام کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی

ای پیپر دی نیشن