پی سی بی کا ڈویژنل سطح پرکرکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ڈویژنل سطح پرکرکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی نے ڈویژنل سطح پرکرکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اور6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوز کے 2 روزہ اجلاس میں کرکٹ کوڈویژنل سطح پرمتعارف  کرانے اورسٹی اورکرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 اورسینئرکرکٹرز کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔فرسٹ اور سیکنڈ الیون کھلاڑی اپنی فارم کی بحالی کے لیے ان ڈویژنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو4 ڈویژنل ٹیمیں بنانے کی اجازت ہوگی۔ سینئر ڈویژنل ٹیمیں ڈبل راونڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے جانے والے3 روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔اجلاس میں کلب کرکٹ ڈھانچے کو بھی 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام کرکٹ کلبز کو ترقی اور تنزلی کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر کلب کو ونٹر اور سمر لیگز میں کم از کم 7میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائلز کے نظام کو ختم کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے لئے چند اوورز یا میچز ناکافی ہیں۔کھلاڑیوں کی مکمل صلاحیتیں جانچنے کے لئے منظم اورمناسب ڈھانچا ہونا چاہئیے ۔

ای پیپر دی نیشن