لاہور(خصوصی نامہ نگار)’’امریکی غلامی اور فرسودہ نظام سے نجات ،مگر کیسے؟‘‘کے موضوع پر تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار آج صبح دس بجے ہوگا۔ لاہور میں امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ کی زیر صدارت ہونے والے سیمینار میں سراج الحق ،اوریا مقبول جان، عبداللہ گل ، ایوب بیگ مرزا خطاب کریں گے۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سیاست دان اپنے بیانات میں نازیبا الفاظ، ذومعنی جملے اور بہتان تراشی سے پرہیز کریں۔ ہم سیاست دانوں سے بارہا استدعا کر چکے ہیں کہ سیاست میں اخلاق اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کیا کریں۔