لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شالا مار ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر کلینک اور منہاج لیب و بلڈ کولیشن سینٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر مستحق مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔ مستحق مریضوں کو معیاری ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ منہاج ویلفیئر کلینک میںآج سے شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز مستحق مریضوں کا روزانہ الٹرا ساؤنڈ کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ حفیظ الرحمن خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر کلینک خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
منہاج ویلفیئر کلینک میںآج شعبہ الٹرا ساؤنڈ کا آغاز کیا جارہا ہے: حفیظ الرحمن
May 22, 2022