عوام کو مبارکباد ،25 لوٹے اپنے انجام کو پہنچ گئے: اکبر نقشبندی

May 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کو مبارکباد 25 لوٹے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ قابل ستائش ہے،منحرف ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،وفاداریاں بدلنے کے غیر آئینی اقدام کی حوصلہ شکنی ہوگی،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ہارس ٹریڈنگ کا سیاہ باب بند ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور بینک سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اپیل میں نہ جائیں،ملک میں غیر سودی معیشت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں۔اسلامی ریاست اور سودی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سودی نظام کا خاتمہ حکومت کی دینی،آئینی قانونی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں