سیاسی، سماجی، آئینی شیرازہ تار تار ہو رہا ہے: لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کالا باغ میں سیاسی سماجی رہنما عبدالرحمن فاروق مرحوم کے تعزیتی ریفرنس اور مانسہرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد کی دعوت ولیمہ کے بعد اور دائود خیل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی، آئینی اور پارلیمانی شیرازہ تار تار ہو رہا ہے۔ حکمران جماعتوں اور قیادتوں نے اپنی نااہلی، سنگ دلی، مفاد پرستی اور محدود سوچوں کے ساتھ ملک و ملت کو بڑے بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ دونوں گروہ ایک دوسرے کو گرانے، ذلیل کرنے، نیچا دکھانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کشکول لے کر کھڑے ہیں۔ سابق اور موجودہ حکمران جماعتوں کا غیر جمہوری، غیر آئینی رویہ سب کے بستر گول کردے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن