لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بیٹر اظہر علی نے رواں کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری سکور کردی۔اظہر علی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت رواں کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے دور بار ڈبل سنچری بناچکے ہیں۔اظہر علی نے وورسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسسٹرشائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔پاکستانی بیٹرکی یہ کائونٹی کرکٹ کیرئیر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔
اظہر علی کی کائونٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری
May 22, 2022