لاہور (سپورٹس رپورٹر ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ٹاپ ویٹ لفٹرز طلحہ طالب اور ابوبکر غنی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی اور عالمی فیڈریشن کی جانب سے معطلی کے باعث ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ عالمی فیڈریشن نے ان دونوں ویٹ لفٹرز کے بارے میں حتمی صورتحال سے تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیاجس کی وجہ سے ممکنہ طور پر دونوں ویٹ لفٹرز کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ڈوپنگ کیس‘ ویٹ لفٹر طلحہ طالب‘ابو بکر غنی کامن ویلتھ گیمز سے باہر
May 22, 2022