اوکاڑہ (آئی این پی) جنوبی پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں ڈکیتی کے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر دیہاتیوں نے حملہ کر دیا ‘سب انسپکٹر ‘اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ‘پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے مفرور ملزم علی کو جیسے ہی گرفتار کیا اس کے شور پر دیہاتی ڈنڈے سوٹے لے کر پولیس پر حملہ آور ہو گئے۔
اور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا‘ملزم علی نے 2ساتھیوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر چڑھ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ ‘پولیس ٹیم نے اوٹ لے کر اپنی جان بچائیخواتین سمیت 9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔