جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مکوآنہ آتش بازی کی فیکٹری میں تیاری کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے زورداردھماکہ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک کاریگر جاںبحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب فرزند نامی شخص نے آتش بازی کا سامان بنانے کی فیکٹری بنا رکھی ہے۔ جس میں علی الصبح آتش بازی میں استعمال ہونیوالے بارود کی تیاری کے دوران جان لیوا دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں کام کرنے والا مکوآنہ کا رہائشی 30 سالہ نفرعباس ولد منظورحسین جھلس کر طبی امدادملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ مکوآنہ کارہائشی 18سالہ بومی نامی نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جڑانوالہ، فیکٹری دھماکہ