راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف کی اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی3کاروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، 68.5کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے دوحہ روانہ ہونیوالے سرگودھاکے رہائشی غلام مصطفی نامی مسافر کے قبضے سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 1.3کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔، موٹروے ٹول پلازہ کے قریب انٹیلی جنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی میں کارسے43.2کلوگرام چرس اور18کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی، بونیر کے رہائشی اکبرخان، نور رحمان اور اقصی نامی خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، تیسری کارروائی میں سیرینہ ہوٹل کے قریب ریاض خان نامی ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے۔
منشیات برآمد
اے این ایف کی اسلام آباد میںکارروئیاں،منشیات برآمد خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
May 22, 2022