لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) جی ایم سید کی یاد میں ’’ یاد رفتگان ‘‘ قومی یکجہتی کی طرف پہلا قدم کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا ، سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ ذوالقرنین ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ، اے این پی کے رہنما حسان وائیں ، میجر حبیب الرحمان، عبدالحادی، علی یوسف زئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔