چیچہ وطنی (نامہ نگار) 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے کار سوار 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ واقعہ اندرون شہر گجر چوک کے قریب ہوا۔ مقتول عثمان جٹ اورمیاں وہاب چیچہ وطنی کے رہائشی تھے۔ دن دیہاڑے فائرنگ سے قتل کی واردات سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچی تو مشتعل شہریوں نے پولیس کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ شہر کی تجارتی و سماجی تنظیموں نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
2 نوجوان قتل