Iملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تمام پارٹیوں کو بات کرنا پڑے گی:چودھری سرور

دبئی (نوائے وقت رپورٹ)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عمران خان سمیت سیاسی جماعتوں کی قیادت سے سیاسی ماحول بہتر بنانے کی اپیل کر دی۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بات کرنا پڑے گی۔ فیول کی قیمتیں بڑھانے کے سوا حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں۔ سیاسی جماعتیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کریں۔ چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں، فرد واحد کی حکمرانی ہے۔ اصلاحات کے بغیر الیکشن میں جانا تنازعات کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث فی الحال حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
چودھری سرور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...