کوئٹہ: بی ایل اے کے 3، پنجاب کالعدم تنظیموں کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور، کوئٹہ (نامہ نگار+ آئی این پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں کے5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 22 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے۔ 23 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم بلوچستان نیشلسٹ آرمی (بی این اے) کے 2 ارکان عبدالرزاق اور ثناء اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 ارکان لال زادہ اور محمد عمران جبکہ (ٹی جی آئی) تنظیم کا ایک رکن محمد ابو سفیان شامل ہیں۔ ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز 570 گرام، ایک آئی ای ڈی، حفاظتی فیوز 7 فٹ، ایک ہینڈ گرنیڈ، 4 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ایک پستول 30 بور معہ 7 گولیاں، 11 ممنوعہ کتابچے، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا ایک پرچم 5 موبائل فونز، ایک گاڑی (ٹرک)، 23 ہزار 490 روپے نقدی برآمد کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشت گردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مدد سے431 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 16 ہزار 169 افراد کو چیک کیا گیا، 99 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 33 بازیابیاں کے ساتھ ساتھ 73 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) فراری گروپ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزموںکے قبضے سے 11 ہینڈ گرنیڈ، 50 ڈیٹونیٹرز اور 15 سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے۔ ملزم بلوچستان اور سندھ سے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزموںمیں سے ایک ملزم سال 2005ء میں آرمی کے کانوائے پر حملہ میں ملوث رہا ہے جبکہ دو دہشت گردوں نے رواں برس جنوری میں 22 کلو بارودی مواد جیکب آباد سے سکھر منتقل کیا تھا۔
دہشت گرد گرفتار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...