واٹربورڈ کے خلاف شیرشاہ  چوک پر دھرنا ،رات گئے  کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

کراچی (نیوز رپورٹر)  جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ اور ائمہ مساجد کمیٹی شیرشاہ کے زیراہتمام واٹر بورڈ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد سے جاری تاریخ ساز دھرنا رات گئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ دھرنے سے جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان سمیت شیرشاہ کالونی کے ائمہ مساجد نے خطابات کئے۔  بعد ازاںپولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ضمانت پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکراتی کمیٹی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، جے یوآئی شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان، ائمہ مساجد کمیٹی، مختلف جماعتوں کے عزیزالرحمن عزیز، ہدایت الرحمن، مفتی عدنان مدنی، عدالت شاہ، اکبر خان، نعیم ہاشمی سمیت دیگر شامل تھے۔ کمیٹی نے واٹربورڈ اور انتظامیہ کے سامنے چند مطالبات رکھے۔ اور یہ طے ہوا کہ اگر ان مطالبات پر ایک ہفتے میں عملدرآمد نہ ہوا تو اگلا دھرنے شاہراہ فیصل، ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر کے سامنے ہونگے۔ 
واٹر بورڈ

ای پیپر دی نیشن