سرجانی میںلینڈمافیاکی دہشتگردی  کا نوٹس لیاجائے،اقبال ٹائیگر

کراچی( سٹی نیوز)مارواڑی قومی الائنس کے سربراہ قاضی اقبال ٹائیگر جلائی گوٹھ سرجانی میں متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے،متاثرین سے مکمل تعاون کی یقین دہانی اورلینڈمافیاکے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق خدمت انسانی کے علمبردار قاضی اقبال ٹائیگر لینڈمافیا کے ہاتھوں شدید زخمی محمدخان عرف میوا کے گھر پہنچ گئے،جہاں انہوں نے محمدخان کے بیٹے فیروزخان اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔فیروزخان نے بتایاکہ ہماراخاندان قیام پاکستان سے پہلے سے جلائی گوٹھ میں مقیم ہے جسے ہمارے آبائواجداد نے قائم کیاتھا،زمینوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعدکافی عرصے سے لینڈمافیا کے لوگ ہم سے یہ زمینیں چھین کر بیچنا چاہتے ہیں، جس کے لئے آئے دن ہمارے لوگوں کو ہراساں کیاجاتاہے ،جان لیواحملے ہوتے ہیں، جلائی خاندان ایک بڑے عرصے سے عدم تحفظ کا شکارہوچکاہے، بارہا سرکاری اداروں کودرخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے بتایاکہ میرے والد محمد خان عرف میوا پر دن دہاڑے قاتلانہ حملہ ہوااور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، لیکن تاحال کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔
اقبال ٹائیگر

ای پیپر دی نیشن