شانتی نگر میں انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر ضلع شرقی کیلئے اعزاز ، رحمت اللہ شیخ 

May 22, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے میونسپل کمشنر فہیم خان، فوکل پرسن کلک عبدالغنی شیخ، ایس ای سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر کے ہمراہ کلک، ورلڈ بینک کے اشتراک سے شانتی نگر میں تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل لال فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا معائنہ کیا اس موقع پر انہیں اور کلک اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کو فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ شانتی نگر میں انٹرنیشنل فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر اعزاز کی بات ہے، فٹبال دنیا کا واحد کھیل ہے جس کے چاہنے اور کھیلنے والے دنیا کے چپے چپے پر موجود ہیں، فٹبال کے فروغ کیلئے یہ اسٹیڈیم ایک سنگ میل ثابت ہوگا، میونسپل کمشنر فہیم خان اور فوکل پرسن کلک ضلع شرقی عبدالغنی شیخ نے اس موقع پر کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں بڑھانے کیلئے گراؤنڈز کی تعداد بڑھانے اور انہیں آباد کرنے کی ضرورت ہے لال فٹبال اسٹیڈیم اس میں زبردست اضافہ ہوگا، کلک اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم کا قیام ضلع شرقی کی اہمیت بڑھانے کے ساتھ فٹبال کے نامور کھلاڑی سامنے لانے میں معاونت فراہم کرے گا اس موقع پر لال فٹبال گراؤنڈ کی تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
رحمت اللہ شیخ

مزیدخبریں