مرتے دم تک قادیانیت کاتعاقب جاری رکھیں گے، صاحبزادہ زبیر

کراچی (نیوز رپورٹر) 7ستمبر 1974ء کوآئینی طورپر قادیانیوں کوکافر قرار دلانے کا سہراقائداہلسنّت علامہ شاہ احمدنورانی کے سر ہے،قادیانیت دراصل عظمت مصطفیٰ ﷺ کے خلاف ایک گھنائونی سازش تھی۔قادیانیت کاخودکاشتہ پوداانگریزوں نے لگایاتھاتاکہ مسلمانوں کے دلوں سے نبی اکرم ﷺ کی عظمت کوکم کیاجائے۔ 1953ء اور 1974ء کی تحاریک ختم نبوت کے دوران عاشقان رسول ﷺ کی جدوجہد نے قرون اولیٰ کے مسلمانون کی یادتازہ کردی ،قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی کی تحریک پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں قادیانیوںکوآئینی طورپر کافر قراردیاجاناپچھلی صدی عیسوی کاعظیم کارنامہ ہے۔یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ مفتی محمدزبیر صدیقی ہزاروی نے اما م الشاہ احمدنورانیؒ صدیقی کے 19عرس مبارک کے سلسلے میںدارالعلوم غوثیہ پرانی سبزی منڈی مین یونیورسٹی روڈپر منعقدہ فاتحہ خوانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ مسیلمہ کذاب کے فتنے کو یارغار رسول ﷺ خلیفہ بلافصل سیدناابوبکر صدیق ؓ نے یمامہ کے میدان میں دفن کیااور برصغیر میں پیداہونے والے مرزاغلام قادیانی کے فتنے کوصدیق اکبر ؓ کی نسل پاک کے بطل جلیل قائدملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی ؒ نے منطقی انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ جب 1970ء کے انتخابات میں قوم نے علماء حق کومنتخب کرکے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پہنچایاتو قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی نے اپنی بصیرت سے 1973ء کے آئین میں نہ صرف اسلامی شقوںکوشامل کرایا بلکہ اس دور کے بدترین فتنہء قادیانیت کاقلع قمع کرکے وطن عزیز کے حقیقی اسلامی تشخص کواجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے حقوق اہلسنّت کاسوداکیااور لیلائے وزارت کے اسیر بن گئے آج قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ اپنے دوراقتدار میں کیاکھویااور کیاپایا؟؟ نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی منزل کے کتنے قریب ہوئے اور عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے قافلے کی کیاقیمت وصول کی؟۔  انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو کامل معجزہ بناکر بھیجا قرآن مجیدختم نبوت کی واضح دلیل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیت علماء پاکستان نے بارود کی بو، بم دھماکوں اور قتل وغارت گری کے مقابلے میں درودوسلام کوعام کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ 1974ء کی تحریک ختم نبوت میں انجمن طلباء اسلام کے کارکنان نے ہراول دستے کاکرداراداکیا۔ مرتے دم تک قادیانیت کاتعاقب جاری رکھیں گے۔
صاحبزادہ زبیر

ای پیپر دی نیشن