آٹا 100 روپے کلو،غریب کی دو وقت کی روٹی چھینے کے مترادف ہے  ،جمیل خان

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویڑن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اب ان سے چند ناعاقبت عناصر دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم کرنا چاہ رہے ہیں اور اب گندم کی قلت کا بہانہ بناکر کراچی کی عوام کو 100 روپے کلو آٹا کی فروخت کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے فلور ملز نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہوئے 30 فیصد پیداواری عمل کم کردیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے کوئی توجہ نہیں دی اور یہ صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران ہوجائے گا ضرورت اس امر کی ہے تمام فلور ملز  کا اسٹاک چیک کیا جائے محمد جمیل احمد خان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ایسے فلور ملز کے خلاف فی الفور نوٹسں لے اور انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جو گندم کی قلت کو جواز بناکر آٹا مہنگا فروخت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
جمیل خان 

ای پیپر دی نیشن