اسلام آباد ( نامہ نگار) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ریٹائرڈ زرعی سائنسدانوں کااجلاس ہوا جس میںڈاکٹر کمال ، سابق سیکریٹری کونسل طارق نے سائنسدانوں کو انکے مسائل سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے آگا ہ کیا سائنسدانوںنے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ایسے افسران جو وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرتے انھیں احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ فوری طور پر زرعی سائینسدانوں کی پینشن کے ساتھ انکی پنشن میںاضافہ لگا یا جائے اور ان کو فوری ادئیگی کی جائے۔ ممبر فنانس اور چیرمین پی اے آر سی ریٹائرڈ سائنسدانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک معاشی قتل کے متراد ف ہے۔ سائینسدانوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پنشنرز کی پنشن اضافے کو یقینی بنانے کے لئے کونسل کے احکام کو ہدایات جاری کریں۔
پی اے آر سی کو پنشن مےں اضافہ کے احکامات جاری کےے جائےں، طارق
May 22, 2022