انصاف آفٹر نون سکولز کے اساتذہ و عملہ کو معاوضہ نہ ملا‘ احتجاج کا فیصلہ

May 22, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان میں انصافآفٹر نون پروگرام کو 30 اپریل کو ختم کردیاگیا تاہم ان سکولوں کے اساتذہ اور عملے کو معاوضے کی ادائیگی نہ ہوسکی جس پر سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز رانا محمد یونس ، چوہدری امیر حسین ، چوہدری عارف انصاری، محمد نواز جانگلہ ، رانا ساجد مصطفیٰ ، چوہدری سلیم، عابد حسین ، مس رضیہ صبح، مس ثمینہ ، مس سمیرا بشیر  نے رانا اسلم انجم کی قیادت میں شمشیر احمد خان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سی ای او نے بتایا کہ دوماہ کا بل اکاونٹس آفس کو ارسال کردیاگیاجو بقایاجات ہیں وہ بھی بل میں ٹوکن لگا دئے جائیں گے ، تمام اساتذہ کو یقین دلاتا ہوں کہ واجبات کی ادائیگی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور فوری ایک مراسلہ اکاونٹسآفس کو لکھا جارہا ہے اس موقع پر اساتذہ کو کہنا تھا کہ اکاونٹس آفس  ہر معاملے میں تاخیری حربے استعمال کرتا ہے جس کے خلاف آئندہ ہفتے احتجاج کی کال دی جائے گی۔
 

مزیدخبریں