i ایکسپو سینٹر میں تین روزہ میگا نمائش ”پاکستان کوٹنگ شو“ اختتام پذیر

لاہور (کامرس رپورٹر)ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ میگا نمائش ”پاکستان کوٹنگ شو“ اختتام پذیرہوگےا جس مےں نہ صرف کوٹنگ ،پینٹس اور کیمیکلز انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک منداور ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر معظم رشید کے ہمراہ شو کا افتتاح کیاتھا۔ شو 19 سے 21 مئی تک جاری رہاجس میں جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ پہلے دن مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور معظم رشید کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ کوٹنگ انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز اور غیرملکی افراد کا رد عمل بہت خوش آئند ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور شو کے آرگنائزر معظم رشید نے کہا کہ پاکستان کوٹنگ شو 2022 بین الاقوامی اور مقامی مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز اور ڈیلرز کے لیے بہت کشش کا سبب ہے جبکہ یہ سٹیک ہولڈرز کے لیے B2B نیٹ ورکنگ، ایسوسی ایشن اور میڈیا کی نمائش کے بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے۔19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے،پاکستان کوٹنگ شو، کا دس ہزار سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا ۔لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن معظم رشید نے خطاب کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صد ر حارث عتیق اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر معظم رشید نے اظہار خیال کیا۔ پریس کانفرنس میں بتاےا گیا کہ 350 سے زائد اسٹالز پر فٹ ویئر ، پینٹ ، صابن ، ڈیٹرجنٹ ، ٹیکسٹائل ،کیمیکلز اور دیگر شعبوںکی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی جائے گی جبکہ اس میگا شو میں سیمینار اور کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن