ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز لائرز فورم کے رہنماؤں جنوبی پنجاب کے صدر غیاث الحق شیخ، اقبال سرگانہ، سید اشتیاق علی، عاصم پرویز خان، میڈم فیروزہ فیض، سید واجد رضوی، فیاض بھٹہ، بابر حفیظ، خواجہ نور مصطفی، رانا جاوید اختر، فردوس جمال، نگینہ مظفر بلوچ، نوید ہاشمی، عدنان حیدری، سردار محمد حسین تھہیم، رضوان ہانس نے ڈسٹرکٹ بار میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف 19اضلاع سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے باوجود سٹیڈیم نہیں بھر سکی کیونکہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ملتان کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی زندہ مثال نواب پور روڈ، سورج میانی روڈ سمیت ملتان کی بیشتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے کوئی پیش رفت کی گئی بلکہ ایک لولا لنگڑ سیکریٹریٹ دے کر لولی پاپ دینے کی کوشش کی گئی جس کو جنو بی پنجاب خصوصاً ملتان کی عوام نے مسترد کردیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی ترقی و تعمیر میں کلیدی کر دار ادا کیا ہے اور الگ صوبہ کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی منظور کرائی گئی اور اس قرارداد کو قومی اسمبلی میں بھی پیش کرکے تاریخی کردار ادا کیا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے عوام سرخرو ہوئے لیکن بطور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک ناکام وزیر خارجہ کے طور پر نظر آئے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا لیکن ان کے مقابلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر خاص پذیرائی حاصل کی ہے جس کا اعتراف عالمی رہنماؤں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ودیگر نے کیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو باصلاحیت وزیر خارجہ قراردیا ہے۔اس موقع پر پی ایل ایف کے رہنماؤں نے ملتان کے جلسہ میں عمران خان کی طرف سے مریم نواز کے بارے میں نازیبا الفاظ پیش کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عمران خان اپنے اس فعل پر پاکستانی قوم ماؤں، بہنوں اور مریم نواز سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ اقتدار سے علیحدگی کے بعد عمران خان حواس باختہ ہو گئے ہیں اور اخلاقیات کے اصولوں کو فراموش کر چکے ہیں۔
پیپلز لائرز فورم
تحریک انصاف 19اضلاع سے لوگ اکٹھے کر کے بھی سٹیڈیم نہیں بھر سکی پیپلز لائرزفارم
May 22, 2022