ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف جس جلسہ کو ملتان جلسہ کا نام دے رہی ہے وہ جلسہ ملتان نہیں تھا اس جلسہ میں پورے جنوبی پنجاب سمیت ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، جھنگ، کشمور، گھوٹکی و دیگر شہروں سے لوگوں کو لایا گیا اولیا کرام کی دھرتی میں اولیا کرام کی دربار کے سائے میں کھڑے ہو کر عمران نیازی نے جس قسم کی بدزبانی و بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد شاہ محمود قریشی پاک درباروں کا گدی نشین کہلانے کا حق اخلاقی طور پر کھو چکا ہے نوجوانوں کا اخلاقیات سکھانے اور قوم بنانے کا دعوی کرنے والے عمران نیازی نے جلسہ میں ایک خاتون کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کر کے ثابت کیا ہے کہ عمران نیازی اخلاقیات سے نا آشنا شخص ہے۔ عمران نیازی کا گھٹیا زبان استعمال کرنے کامقصد صرف اور صرف عوام کو آپس میں لڑوانا اور خانہ جنگی کی صورت حال کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین، نتاشہ دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان،بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، میاں کامران عبداللہ مڑل، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، خواجہ عمران، میاں منظور قادر قادری، ساجد بلوچ، وحید الحسن بھٹہ جانباز و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 90 دن میں سرائیکی صوبہ دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 4 سال میں سرائیکی صوبہ نہیں دیا آج شاہ محمود قریشی کو شرم آنی چاہیئے کہ پھر سے جنوبی پنجاب صوبہ کا چورن بیچنے میں لگ گیا ہے لیکن اب یہ نہیں چلے گا بہتر ہے یہ چورن وہ خود چاٹ لیںانھوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی پر بات کرتے وقت یہ مت بھولیں کہ سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے محسن ہیں اور بنجر ملتان کو انہوں نے خوبصورت شہر بنایا اور سرائیکی صوبہ کی قراداد جو سینیٹ سے پاس ہوئی وہ بھی سید یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں سے ہوئی آپ نے سرائیکی صوبہ کا وعدہ لکھ کر پورا نہیں کیا پچاس لاکھ گھر کہہ کر پانچ ھزار نہیں بنائے۔ایک کروڑ نوکریاں کہہ کر کئی لاکھ بے روزگار کیے اس کے بعد پھر سے نوجوان نسل کو ورغلانے میں عمران خان اور اس کے حواری لگ گئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اب نوجوان نسل کا مستقبل تباہ نہیں ہو نے دے گی ہم نوجوانوں کو یہ شعور دیں گے کہ تبدیلی دراصل تباہی و بربادی کا راستہ ہے۔
احمد محمود‘ خواجہ