خانیوال(خبرنگار) پاکستان، معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا تھا،جس کو روکنے کیلئے سابق حکومت کو ہٹانے کی سازش کی گئی سابق وزیر اعظم عمران خان نے ’’نئے ڈیم‘‘ بنانے اور ’’ملکی زراعت‘‘ کی ترقی پر جس خلوص نیت کے ساتھ توجہ دی،ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،تحریک انصاف کی حکومت نے مستقبل میں پاکستان اور آنیوالی نسلوں کو توانائی،صحت،تعلیم اور خوراک سمیت دیگردرپیش چیلنجز کے تناظر میں مستقل بنیادوں پر پالیسیاں ترتیب دینے،پائیدار فلاحی منصوبہ جات اور ٹھوس اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہوئی تھی،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے سید گروپ کے مرکزی رہنمامہر الطاف حسین جوتہ کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے موسمی تبدیلیوں کے پاکستان پر مرتب ہونیوالے اثرات کو محسوس کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر شجر کاری کرائی۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے،پاکستان کو موجودہ سیاسی انتشار اور بحرانوں سے نکلنا چاہیے ورنہ ملکی معیشت کو لاحق خطرات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر حکیم رب نواز،حفیظ سعیدی،شیخ محمد ارشد،مہر محمد شعیب،رانا عابد مصطفیٰ،رانا محمد اسلم ذوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے۔
فخرامام
ملکی ترقی روکنے کیلئے حکومت کو ہٹانے کی سازش کی گئی،فخرامام
May 22, 2022