ملتان (سپیشل رپورٹر) مرکزی رہنما انصاف لائزفورم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملتان میں تاریخی جلسہ ثابت ہوا جس نے ماضی کے تمام ریکاڈر توڑدیئے ہیں۔عمران خان کو عوام نے اپنا لیڈ رچن لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہی جس میں نصراللہ خان گوپانگ‘عمران احمد سیال‘منیر احمد شاہد اور رانا یٰسیننون ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی دوتہائی اکثریت سے حکومت بننے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا مکس اچار پارٹی کہتی تھی کہ ان کی حکومت آئے گی تو ملک میں شہدکی نہریں بہادیں گے۔ لیکن‘ مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔امپورٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔