میپکوٹیموں نے 108 بجلی چور  پکڑ لئے‘ 25لاکھ جرمانہ عائد

May 22, 2022

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 108 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ75ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ93ہزار روپے جرمانہ عائد۔20مئی کو ملتان سرکل میں 11 بجلی چوروں کو506781روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 13 بجلی چوروں کو 336059روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں ایک بجلی چور کو99150روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 17 بجلی چوروں کو420055روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 28صارفین کو 432000 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 32صارفین کو 488000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 4بجلی چوروں کو289000روپے جرمانہ عائد  اورخانیوال سرکل میں ایک صارف کو21860روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
بجلی چور

مزیدخبریں