ملتان،وہاڑی ( نمائندہ نوائے وقت،کرائم رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے کارکنان نے ملک عثمان ڈوگر کی قیادت میں ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بھونڈی حرکتوں پر اتر آئی ہے جس طرح ڈاکٹر شیریں مزاری کو انکے گھر کے باہر سے دہائیوں پرانے ایک عام سے کیس کو بنیاد بنا کر اغوا کیا گیا اس سے حکومتی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس موقع پر نائب صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ قربان فاطمہ، جنرل سیکرٹری سٹی راؤ آصف۔اشرف ناصر۔ظہیر اعوان۔میاں فاروق احمد۔منور لارا۔میاں جاوید قریشی۔اسرار احمد گجر اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ وہاڑی سے کرائم رپورٹر کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف وہاڑی میں عوامی مرکز کے سامنے زاہد اقبال چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما نور خان بھابھہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت ایمپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاوجہ گرفتاری کررہی ہے۔
احتجاجی مظاہرہ