پاکستان کا یواین میں دنیابھرکے28کروڑ10 لاکھ پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کے تحفظ پرزور

اقوام متحدہ میں پاکستان نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے 28 کروڑ دس لاکھ پناہ گزینوں کی قانونی حیثیت کے قطع نظر ان کے انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔یہ بات سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی ادارے کے ایک اجلاس میں کہی جس میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور انتظام کیلئے ٹھوس عالمی کوششوں کے نفاذ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔جس کی 2018 میں رکن ملکوں نے منظوری دی تھی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پناہ گزین جہاںبھی قیام پذیر ہیں وہ متعلقہ ملکوں میں ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن ابھی تک اس کے جواب میں انہیں بدسلوکی، امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پناہ گزینوں کو درپیش ناگوار صورتحال کی نشاندہی اور اس کا باعث بننے والی وجوہات کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پناہ گزنیوں کے خلاف نسل پرستی، نسلی امتیاز اسلام مخالف پروپیگنڈا اور عدم رواداری جیسے مسائل خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن