حکومت بقیہ مدت پوری کرے گی،ملک دیوالیہ ہونہیں رہا ہوچکا :مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جس لانگ مارچ کی بات کررہے ہیں اس کی اوقات دو پیسے کی بھی نہیں ،جو لانگ مارچ ہم نے کیے کوئی اس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔بولے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا ہو چکا ہے۔ہمیں ایسے حالات بنانے کی ضرورت ہے جس سے چین میدان میں آئے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اپنی بقیہ مدت پوری کرے گی یہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے ،ایک اور سوال پر کہا کہ دیکھ لیا تم لوگوں نے یہ کتنا بڑا بہادر آدمی ہے گرفتاری سے بچ کر پشاور بھاگ گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن