وزیراعظم شہبازشریف نے انتھونی ALBANESE کو آسٹریلیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پر کہاکہ لیبر پارٹی کی فتح آسٹریلوی عوام کی طرف سے انتھونی کی قیادت پر اعتماد کامظہر ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ وہ پاکستان آسٹریلیا دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنے نئے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ANTHONY ALBANESE ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد اپنی زیر قیادت پارٹی لیبر پارٹی کو انتخابات میں پہلی کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے اگلے وزیراعظم بنیںگے۔