ملک بھرمیں 5روزہ انسدادپولیومہم کل سے شروع ہوگی

May 22, 2022 | 16:56

ویب ڈیسک

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی جو پانچ دن جاری رہے گی ۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً چار کروڑ تینتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔چھ ماہ سے انسٹھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے قطرے بھی پلائے جائیںگے ۔تقریباً تین لاکھ چالیس ہزار ورکرز اس مہم میں حصہ لیںگے جو بچوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پرویکسین پلائیںگے۔اس سے پہلے گزشتہ بدھ کو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاتھا کہ حکومت ملک سے اس مرض کے مکمل خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی ۔انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں ، انکار کرنے والوں اور انگلی پرجعلی نشان لگانے کے چیلنج سے نمٹیں ۔

مزیدخبریں