امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو امداد کی فراہمی کیلئے تقریباً 40 ارب ڈالر کے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کا مقصد روس کے خلاف یوکرین کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانا ہے۔
انہوں نے سیئول میں قیام کے دوران بل پردستخط کئے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر JAKE SULLIVAN نے سی این این کو بتایا کہ اس قانون سازی سے یوکرین کی فوج اورنیشنل سیکورٹی فورسز کی معاونت کیلئے فنڈنگ اور یوکرین کے پناہ گزینوں کو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات سمیت فوجی اور انسانی امداد کیلئے رقم فراہم کی جاسکے گی ۔